گجرات؛ ہائی لیکس ڈالے پر اندھا دھند فائرنگ،6افراد قتل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(رانا شہزاد)گجرات کے علاقے ڈنگہ میں ہائی لیکس ڈالے پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔
فائرنگ کا یہ واقعہ گجرات کے علاقے میانہ چک برگراں کے قریب پیش آیا جس کی تفصیلات پولیس نے فراہم کی ہیں کہ یہ فائرنگ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے،جاں بحق ہونے والوں میں زاہد، مبشر، ضمیر، جاوید، رخسار وغیرہ شامل ہیں۔
پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان تھیں جن میں سے2افراد کا تعلق نواحی گاؤں رندھیر سے تھا اور 4افراد سیکیورٹی گارڈز تھے،حملہ اتنا شدید تھا کہ سیکیورٹی گارڈز کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ مل سکا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق 2افراد گاڑی سے نکل کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن ان کو بھی نشانہ بنایا گیا،گجرات پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ ختم، اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد روک دی