پاکستان اورIMF کے درمیان جائزہ مذاکرات کل شروع ہونگے

Mar 02, 2025 | 20:27:PM

(وقاص عظیم) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات کل شروع ہوں گے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کل پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات دو ہفتے تک جاری رہیں گے، آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر کریں گے۔

آئی ایم ایف وفد پہلے مرحلے میں تکنیکی سطح کے مذاکرات کرے گا، دوسرے مرحلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول کے مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پالیسی لیول مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ ، ایف بی آر ، پاور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرے گا، پاکستان رواں مالی سال کی پہلی شش ماہی سے متعلق رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کرے گا۔

مزیدخبریں