باڈی بلڈر دُلہن نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

Mar 02, 2025 | 22:14:PM
باڈی بلڈر دُلہن نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک کی باڈی بلڈر دُلہن نے اپنی شادی کا جشن ایسا منایا کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تاہم معاشرے میں رائج رویوں کے تحت دُلہن دُلہا سے ایک روایتی مخصوص انداز میں فٹ ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔

ایک باڈی بلڈر دُلہن نے ان اصولوں کو توڑتے ہوئے نہ صرف کھل کر اپنی شادی کا جشن منایا بلکہ رائج اصولوں پر سوال اٹھا کر ثابت کیا کہ خوبصورتی صرف نزاکت اور مخصوص انداز سے ہی وابستہ نہیں ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی چترا پرشوتھم ایک باڈی بلڈر ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنے غیر روایتی دُلہن کے فوٹو شوٹ کے لیے سرخیوں میں جگہ بنائی ہے۔

دُلہن نے شادی کی مروجہ لُکس پر سوال اٹھائے اور روایت اور طاقت کا خوبصورت امتزاج دکھا کر انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے، چترا جلد ہی اپنی زندگی کی محبت سے شادی کریں گی، اور اپنی شادی سے پہلے انہوں نے اپنی شادی سے پہلے کی شوٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

اس انوکھی دُلہن کی تصاویر اور ویڈیوز تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکی ہیں جن کو خوب تعریفیں موصول ہورہی ہیں۔

شادی کے موقع پر چترا نے پیلے اور نیلے رنگ کی کانجی ورم ساڑھی پہنی اور ساتھ بلاؤز نہ پہننے کا انتخاب کیا جس نے ان کے محنت سے بنائے جسم کو بہترین لُک میں پیش کیا۔