جنوری میں مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدو رفت کی شرح 30فیصد رہی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)ماہ جنوری میں مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدو رفت کی شرح 30فیصد رہی، ریلوے انفراسٹرکچر ،رولنگ سٹاک کی خرابی کے باعث بروقت آمدورفت متاثر ہوئی۔
ملک بھر میں چلنے والی ایک ہزار 68 مسافر ٹرینوں میں سے 742 تاخیر کا شکار ہوئیں،جنوری میں ٹریک پر فنی رکاوٹوں، سگنل و رولنگ اسٹاک میں خرابیاں آئیں،حادثات اور موسم کی خرابی کے باعث 2ہزار 848 گھنٹے ضائع ہوئے۔کنکٹنگ ریل لنکس کے باعث ٹرین آپریشن کے 797گھنٹے ضائع ہوئے،ٹریک پر فنی رکاوٹوں پر 428 ،موسمی خرابی پر 437گھنٹے ضائع ہوئے،سگنل میں خرابی کے باعث 284گھنٹے ضائع ہوئے۔سٹاک کی شارٹیج سے 290گھنٹے ،حادثات کے باعث 221گھنٹے ضائع ہوئے،لوکوموٹو میں خرابیوں سے 94،کرسنگ کے باعث 152گھنٹے ضائع ہوئے۔