عمران خان کو بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی اجازت نہیں دی گئی : فیصل چودھری 

Mar 02, 2025 | 22:35:PM
عمران خان کو بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی اجازت نہیں دی گئی : فیصل چودھری 
کیپشن: تصویر، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کے بچوں کی ٹیلی فون پر بات چیت کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس بات کا انکشاف عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے سوشل میڈیا پر کیا، ایکس اکاونٹ پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات گزشتہ منگل کو ہوئی تھی۔

فیصل چودھری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کے مضامین اور خطوط پاکستان اور عوام کے مستقبل کے لئے بہت اہم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی پٹیشنز کی کل پیر سے سماعت ہوگی۔