خاتون کی عصمت دری کی کوشش کا کیس:عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(وقاص احمد) گھر میں گھس کر خاتون کی عصمت دری کی کوشش کرنے کا کیس، عدالت نے عدم پیشی پر ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے پولیس کو ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
فروری 2020 میں ملزم اقبال احمد عرف ببلو نے لاہور کے علاقے کینال پارک کے ایک گھر میں گھس کر خاتون کی عصمت دری کی کوشش کی تھی، غالب مارکیٹ پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن کی مقامی عدالت نے ملزم کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں،عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ملزم جان بوجھ کر عدالت سے غیر حاضر ہو رہا ہے، اور عدالت نے پولیس کو ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
مدعی مقدمہ نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو گرفتار کیا جائے تاکہ اسے اس کے کیے کی سزا مل سکے، غالب مارکیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں اپوزیشن جماعت کی خاتون رہنما کی سوٹ کیس سے لاش برآمد