(24 نیوز)صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہمیں دوبارہ پولنگ کی طرف چلے جانا چاہئے، یقین ہے کہ دوبارہ الیکشن میں بڑے مارجن سے ن لیگ کو ہرائیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ن لیگ کو قانونی حقوق استعمال کرنے چاہئیں، یہ ان کا حق ہے، اعتراض اس وقت ہوتا ہے جب یہ ہم پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ہمارے وکلا الیکشن کمیشن ضرور جائیں گے، ہمیں بھی آر او پر اعتراض ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں حتمی فیصلے کرنے کا اختیار میرے پاس نہیں ہے، ہمیں دوبارہ گنتی کے بجائے دوبارہ پولنگ کی طرف جانا چاہیے۔ سعید غنی نے کہا کہ الزام آپ وہ لگائیں جس میں وزن ہو، الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد پیپلز پارٹی نے بلدیہ کا کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: جیالوں !آپ نے کر دکھایا، کراچی ضمنی الیکشن میں کامیابی پر آصف زرداری کھل کر بول پڑے