پہلی ملاقات میں ویرات کو مغرور چہرہ کیوں دکھایا، انوشکا نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کی سٹار اداکارہ انوشکا شرما نے کرکٹر ویرات کوہلی سے پہلے ملاقات میں اپنا رویہ تکبرانہ کیوں رکھا، اس حوالے سے انھوں نے لب کشائی کردی۔
دونوں کے تعلقات سال 2013 سے تھے جب دونوں نے ایک ساتھ ایک اشتہار کیلئے شوٹنگ کی، تاہم آہستہ آہستہ یہ تعلقات گہرے ہوتے گئے اور یہ سٹارز 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں انھوں نے ویرات کوہلی کے ساتھ اپنی ملاقات کا تذکرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ مجھ سے پوچھیں گے کہ ویرات میرے گھر آئے، تو کہوں گی ہاں، کیا وہ میرے دوست ہیں، کہوں گی ہاں، کیا میں انھیں جانتی ہوں، تو بھی کہوں گی ہاں لیکن بہت ساری باتیں ایسی ہیں جو لوگ نہیں جانتے، ہم نے ایک ساتھ ایک اشتہار کیا تھا۔
بالی ووڈ حسینہ نے کہا کہ انھوں نے ویرات کوہلی کے سامنے اپنے تکبرانہ چہرہ رکھا تھا کیونکہ انھیں ایسا لگتا تھا کہ ویرات کوہلی بھی ایک تکبرانہ شخصیت کے مالک ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اشتہار میں انھوں نے کافی مشکل اداکاری کی، لیکن میں ان سے اوپر ہی رہنا چاہتی تھی۔
انوشکا نے کہا کہ جب میں ان سے ملی تو وہ ایک آسان، ذہین اور مزاحیہ شخص معلوم ہوئے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنا نئے گھر خریدنے پر اپنے قریبی دوستوں کو پارٹی دی تھی، وہاں ویرات کوہلی کو بھی دعوت دی گئی تھی، ویرات وہاں آئے اور ہمارے تعلقات وہیں سے استوار ہونا شروع ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل میرے پا س تم ہو کی معروف اداکارہ گھر کے با ہر لٹ گئیں۔۔ ویڈیو وائرل