(24 نیوز) بیباکی کے لئے بالی ووڈ میں مشہور لیزا ہیڈن جلد اپنے تیسرے بچے کو جنم دینے جا رہی ہیں۔ حال ہی میں ان کی بکنی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ کیوٹ بے بی بمپ فلانٹ کرتی نظر آئیں۔
بھارتی نجی ٹی وی کے ویب سائٹ کےمطابق لیزا نے کیپشن میں لکھا ہے کہ مجھے تین بار حمل کے بعد سمجھ میں آیا کہ بے بی بمپ کے وقت کیسے ڈریس اپ ہوا جاتا ہے۔ وہیں اس سے پہلے لیزا نے اور بھی تصویریں شیئر کیں ہیں اور کیپشن بھی دیئے ہیں۔ لیزا ہیڈن نے تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ وہ مائیں جو آنے والے بچے کو لے کر تھوڑی نروس ہیں ، خاص کر جن کے ہاتھ میں ایک ہے اور اب دوسرا آنے والا ہے ۔ مجھے بچے کے جذبات کی فکر ہوتی ہے ۔
گہرے رنگ کے گرین ڈریس میں لیزا ہیڈن میں گود میں اپنی بچی کو لئے تصویر پوسٹ کی ہے ۔
اس کے علاوہ لیزا کی اور بھی تصویریں اس ڈریس میں ہیں جو انتہائی دلکش ہیں۔ لیزا ہیڈن نے اس سے پہلے بھی اپنے دو بچوں کے حمل کے وقت کی بھی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ لیزا نے لکھا کہ وہ کیسے خود کو ایکسپریس کرےگا جب وہ بولنا سیکھ رہا ہوگا ۔ بیٹے تمہیں ہم ہمیشہ پیار کرتے رہیں گے ، یہ جانتے ہوئے کہ تمہاری بہن 10 ہفتوں میں آنے والی ہے ۔
سوشل میڈیا پر کرینہ کپور خان اپنے حمل کی خبروں کے ساتھ ساتھ بیبی بمپ کو فلانٹ کرنے کے چلتے بھی سرخیوں میں بنی رہیں۔ حال ہی میں کرینہ دوسری بار ماں بنی ہیں اور لیزا ہیڈن تیسری بار ماں بننے والی ہیں۔ لیزا ہیڈن بھی اپنے حمل کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں وہیں کرینہ کپور خان بھی حمل کے وقت خوب ایکٹو رہتی ہیں ۔ حال ہی میں لیزا نے ایک نیا گھر خریدا ہے۔ اپنے تیسرے بچے کا استقبال لیزا نئے گھر میں کرنا چاہتی ہیں۔ اس نئے گھر کی کچھ تصویریں لیزا نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ وہیں کرینہ نے بھی اپنے بچے کی پیدائش سے پہلے اپنے گھر کو خوب سجایا تھا۔اداکارہ حاملہ لیزا ہیڈن کی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
لیزا ہیڈن کو فلموں میں لیڈ رول نہیں ملے تاہم انہیں پہچان بنانے میں مدد ملی۔ لیزا ایک سپر ماڈل ہیں۔ لیزا اکثر ہی سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں اور فینس سے جڑی رہتی ہیں۔ مداحوں کی جانب سے لیزا کیلئے ان تصویروں پر خوب پیا رملا ہے۔ چاہے اداکارہ ہو یا کوئی عام حاملہ خاتون کا وقت کسی کیلئے بھی آسان نہیں ہوتا ہے۔ حال ہی میں تیسری مرتبہ حاملہ ہوئیں ایک مشہور و معروف اس وقت کو کھل کر انجوائے کر رہی ہیں۔لیزا ے تیسری مرتبہ حاملہ ہونے پر لوگ ان کی تصویر پر کمنٹس کر رہے ہیں۔ اور طرح طرح کے سوال کر رہے ہیں۔ اور کچھ ان کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔لیزا ہیڈشادی کے بعد سے ہی انڈسٹری سے منھ موڑ چکی ہیں۔ لیزا اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ زندگی ایک شاندار زندگی جی رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صورتحال کشیدہ۔۔ پاکستان میں کورونا سے اموات 18 ہزار سے تجاوز کرگئیں