کورونا خطرات۔۔کراچی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ  

May 02, 2021 | 11:29:AM
کورونا خطرات۔۔کراچی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ  
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا وباکے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 2 ہفتوں کے لئے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا   جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے گلبرگ، لیاقت آباد ، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے متاثرہ بلاکس میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن گلبرک بلاک 3، 4، 12 ، 16 اور17 میں لگایاگیا ہے جبکہ ناظم آباد نمبرایک اور3 ، نارتھ ناظم آباد بلاک اے، بی، ایف ، آئی، جے اور ایل میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںصورتحال کشیدہ۔۔ پاکستان میں کورونا سے اموات 18 ہزار سے تجاوز کرگئیں