(24 نیوز)صوبہ سندھ کے ضلع نوابشاہ میں ایک ماں کمسن بیٹیوں کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں گنگا باگڑی نامی خاتون پٹری پر کھیلتی بیٹیوں کو بچاتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئی جبکہ اسکی دو کمسن بیٹیاں زخمی ہوگئیں، حادثہ باندھی ریلوے سٹیشن کے قریب مراد علی جمالی پھاٹک کے مقام پر پیش آیا۔مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی لاش اور دونوں بچیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، دونوں بچیاں 3 سالہ دیویکا اور 8 سالہ سانتو کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:اداکارہ سونیا ایودھیا کاانتہائی بے باک فوٹوشوٹ، مداحوں کو پسند