الیکشن کمیشن حلقہ این اے 249 کا ریکارڈ فی الفور  تحویل میں لے :مریم اورنگزیب

May 02, 2021 | 14:18:PM

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حلقہ این اے 249  میں ہونے والے  ضمنی  انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ این اے 249 کا ریکارڈ فی الفور اپنی تحویل میں لے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں الیکشن کیمشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹوں کے تھیلے اپنے قبضے میں لے اور یقینی بنائےکہ یہ تھیلےسیلڈ ہوں۔الیکشن کمیشن انتخابی ریکارڈ فوری اپنے قبضے میں لے تاکہ اس میں کوئی ردوبدل نہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شک ہے کہ الیکشن کمیشن نے یہ ریکارڈ اپنے قبضے میں نہ لیا تو اس کے ساتھ کوئی گڑبڑ ہو سکتی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: سختی سے ایس او پیز پر عمل کریں تو مزید بہتری آسکتی ہے:یاسمین راشد 
 

مزیدخبریں