(24نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے کورونا وائرس کے حوالے سے ہدایات تبدیل کر دی گئی ہیں۔
5 مئی سے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔پی آئی اے کے اعلا میہ کے مطابق سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ 72 گھنٹے سے پرانا نہ ہو۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی، منفی کورونا ٹیسٹ والے مسافر ہی پاکستان سفر کر سکیں گے۔
12 سال کی عمر کے بچوں اور معذور افراد کو کورونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثنا قرار دیا گیا ہے ، 12 سال سے کم عمر اور معذور افراد کا اینٹی جن ٹیسٹ ہو گا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو اپنے خرچے پر قرنطینہ کرنا ہو گا، جبکہ منفی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پر پاکستان سفر کی اجازت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔پی ٹی آئی میں اختلافات شدید۔۔۔اپنے ہی رکن اسمبلی کوضمنی الیکشن میں شکست کا ذمہ دار قراردے دیا
سعودی عرب سے پاکستان آنے والوں پر نئی پابندی
May 02, 2021 | 19:32:PM