(24 نیوز)امریکہ اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہو گیا۔ایرانی حکام نے میڈیا رپورٹ کی تصدیق کردی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران جاسوسی کے الزام میں قید 4 امریکی شہریوں کو رہا کرے گا،بدلے میں امریکہ بھی 4 ایرانی قیدیوں کو رہا کرے گا،اس کے علاوہ امریکہ ایران کو ضبط شدہ 7 ارب ڈالر بھی ادا کرے گا۔خبرایجنسی کے مطابق ایران ایک ایرانی نژاد برطانوی شہری کو بھی رہا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے پاکستان آنے والوں پر نئی پابندی