مہنگائی 11 فیصد پر پہنچ گئی ۔۔زمہ دار وزیر اعظم ہیں۔۔ محمد زبیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنرسندھ محمد زبیرنے کہاہے کہ اپریل میں مہنگائی 11.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے، یہ حکومت کی ایک اور بڑی ناکامی ہے۔
محمد زبیر نے اپنے بیان میں بیان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ گزشتہ 13 ماہ میں مہنگائی کی بلند ترین شرح ہے، حکومت گزشتہ 3 سال میں قیمتیں کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔محمد زبیر نے کہاکہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کی مہنگائی 15.7 فیصد کے ساتھ بدترین رہی، قیمتوں میں اس طرح کا اضافہ حکومت کی ناکامی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپریل کے لیے مہنگائی میں 8 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی تھی، قیمتوں پر قابو نہ رکھنے کا ذمہ دار کون ہے؟،محمد زبیرنے کہاکہ واضح طور پر مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں اور اس کی وضاحت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔یوم علیؓ ۔اعتکاف۔شب قدر اور جمعتہ الوداع کے لئے گائیڈ لائنز جاری