(24 نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما سردار صالح بھوتانی سے وزارت واپس لے لی گئی ، سردار صالح بھوتانی صوبائی کے پاس بلدیات کی وزارت تھی، سردار صالح بھوتانی سے وزارت واپس لینے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سردار صالح بھوتانی کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ بلدیات کا قلمدان لینے سے پہلے مشاورت یا اعتماد میں نہیں لیا،محکمہ بلدیات واپس لے جانے کے بعد کی صورتحال سے اپنے دوستوں سے رابطے میں ہوں ،ان کاکہناتھا کہ سینئرساتھیوں اور پارلیمانی پارٹی کے دوستوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ اور اعلان کرونگا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی نئی اقسام کی انٹری، ایران اور افغانستان کے بارڈز سیل کرنے کا فیصلہ