کورونا سے متاثرہ افراد سے ملنے و الے قرنطینہ ہو ں یانہیں۔۔نئی تحقیق آگئی

May 02, 2021 | 21:53:PM

  (24نیوز)برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں کہاگیا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی ہو، انہیں قرنطینہ کرنے کی شاید اب ضرورت نہ رہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس تجربہ میں یہ جانچا جائے گا کہ اگر کوئی شخص کسی کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے ملاقات کرے، تو پھر دس دن قرنطینہ کے بجائے انہیں اگلے سات روز کے لیے فلو ٹیسٹ دیئے جائیں گے اور یہ دیکھا جائے گا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا کہ نہیں۔اپنی زندگی معمول کے مطابق جاری و ساری رکھنے کے لیے شرط یہ ہے کہ فلو ٹیسٹس منفی رہیں۔انگلینڈ میں نو مئی سے ایسے تقریبا 40 ہزار افراد کو اس تجربے میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔لیٹرل فلو ٹیسٹ کورونا وائرس کی تشخیص کا ایک ایسا ٹیسٹ ہے جس میں نتیجہ صرف 30 منٹ میں آتا ہے لیکن اس کی حساسیت پی سی آر ٹیسٹ کے مقابلے میں کم ہوتی ہے اور وہ نتیجہ دینے میں کم از کم 24 گھنٹے لگاتا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔دشا پٹانی اور ٹائیگر شرو ف کی مالدیپ میں رنگ رلیاں۔۔ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین برہم

مزیدخبریں