(24نیوز) آگرہ میں پولیس نے نوجوان سے سلنڈر چھین لیا جس کے باعث کورونا میں مبتلا اس کی والدہ چل بسی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں ان دنوں کورونا نے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر رکھی ہے اور آئے روز انسانیت سوز واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ لوگ بے بسی کے عالم میں اپنے پیاروں کو اپنے سامنے دم توڑتا دیکھ رہے ہیں۔شمالی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں پولیس اہلکاروں نے نوجوان سے آکسیجن سلنڈر چھین لیا۔ جو وہ اپنی والدہ کے لیے لے کر آیا تھا۔ جس کے بعد اس کی والدہ کورونا سے چل بسیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نوجوان سے آکسیجن سلنڈر چھین کر لے جارہے ہیں جبکہ نوجوان دہائی دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ سلنڈر نہیں لے گیا تو میری ماں مر جائے گی۔ویڈیو میں نوجوان جو کہ پی پی ای سوٹ پہنے ہوئے ہے پولیس اہلکاروں سے التجا کرتا رہا کہ یہ اسے لے جانے دیں کیونکہ اس کی ماں قریب المرگ ہے لیکن بے رحم پولیس اہلکاروں نے سلنڈر چھین لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے 2 گھنٹے بعد اس نوجوان کی ماں چل بسی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے متاثرہ افراد سے ملنے و الے قرنطینہ ہو ں یانہیں۔۔نئی تحقیق آگئی