عینک لگانے پر ساتھیوں کے مذاق سے تنگ موسیٰ کو اچانک دنیا بھر سے اتنا پیا ر مل گیا کہ سیلبرٹی بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عینک پہننے پر اسکول میں مذاق اڑنے پر ننھے طالب علم موسیٰ کو ساتھیوں کی جا نب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑاتو اس نے عینک پہننے سے ہی انکار کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق بیٹے کے عینک پہننے سے انکار پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی والد نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس کے بعدپا کستان سمیت دنیا بھر سے اس کے لئے محبت بھرے پیغامات آنا شرو ع ہو گئے ۔
This is my son Musa, from last few days he is very upset because some of his school mates said; you look worst in glasses, he’s hesitant to wear glasses anymore.
— مکھن (@MusaAliZeeshan) April 30, 2021
I told him let’s ask the world
Doesn’t he looks great in glasses too? pic.twitter.com/wT0jfcVUkf
جس کے بعد اچانک ہی وہ عا م موسیٰ کی جگہ ایک سیلبرٹی بن گیا ہے۔موسیٰ کے والد نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اسکول میں بچے موسی کو چڑاتے ہیں کہ وہ عینک پہن کربہت برا لگتا ہے، اب موسیٰ چشمہ لگانے میں ہچکچارہا ہے،چلو دنیا والوں سے پوچھیں موسیٰ گلاسز میں کیسا دکھتا ہے؟ اس پوسٹ پر دنیا بھر سے لوگوں کے محبت بھرے پیغامات کا ڈھیر لگ گیا اور سوشل میڈیا پر موسیٰ کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔کسی نے کہا سپرمین، تو کسی نے آئرن مین، کسی نے ہیری پوٹر تو کسی نے Dexter سے ملا دیا اور موسیٰ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ لوگوں نے کہا کہ موسیٰ تم اسٹار ہو، بل گیٹس، سندر پیچائی، اسٹیو جابز اور دنیا کے ذہین اور کامیاب ترین افراد عینک لگاتے ہیں۔
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے عینک پہننے کو کتابیں پڑھنے کے شوق رکھنے کی نشانی قرار دے دیا اور کہا کہ میں تمہارے گلاسز کا فین ہوں، تم کتنے پیارے دکھتے ہو، گلاسز پہن کر میرا ساتھ دو۔
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) April 30, 2021
علی گل پیر نے بھی یہی جذبات ظاہر کیے اور کہا چشمہ پہننے والے تو زیادہ ہینڈسم ہوتے ہیں، اب مجھے ہی دیکھ لو۔فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ تم عینک میں مزید ہینڈسم لگتے ہو۔
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ بھی موسیٰ کی حوصلہ افزائی کے لیے سامنے آگئے۔
بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے لکھا کہ موسیٰ کو نہیں پتا ہوگا کہ میں کون ہوں لیکن اسے بتائیں کہ لڑکے بھی عینک میں اچھے لگتے ہیں جیسے لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔
ان کے علاوہ وفاقی وزیر زرتاج گل، کرکٹر امام الحق ، گلوکارہ میشا شفیع سمیت دنیا بھر سے سیکڑوں افراد نے موسیٰ کے لیے پیغامات بھیجے،والدین نے چشمہ پہننے والے اپنے بچوں کی تصاویر لگائیں اور انٹرنیٹ پر عینک لگانے والے بچوں کا کلب بھی بن گیا۔ایک ٹوئٹ کے جواب میں موسیٰ کے والد نے بتایا کہ اس نے اسکول جانے سے پہلے یہ ٹوئٹ دیکھی ہیں اور خوشی سے کہہ رہا تھا کہ میں مشہور ہوگیا ہوں۔
اس کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں موسیٰ نے سب کا شکریہ ادا کیا اور اعتماد سے گلاسز لگانے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔۔باپ کے ارکان اسمبلی جام کمال کیخلاف متحرکMessage has a message for all of you.
— مکھن (@MusaAliZeeshan) May 2, 2021
???????????? pic.twitter.com/xDpH0ecZba