وہی ہوا جس کا ڈر تھا، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے حامی گتھم گتھا، کرسیاں چل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 مرکزمیں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑا گراؤنڈ میں کرسیاں لگانے پر پیش آیا اور دونوں جماعتوں کے کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔پولیس کے مطابق کارکنوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے حملے کئے جبکہ تھانہ کوہسار کی حدود میں واقعہ افطار سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کو تھانے طلب کر لیا ہے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: مولانا عبدالخبیر آزاداپنے فیصلے پر غور کریں ،زونل کمیٹی کے پی کی گزارش