خیبرپختونخوا حکومت کا آج عید کا اعلان، مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کردیا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائی جائے گی،ان کا مزید کہناتھا کہ ہماری کل عید نہیں ہے ہم پرسوں عیدمنائیں گے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے آج سرکاری سطح پر عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آج گورنر ہاﺅس پشاور میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے،کابینہ ارکان اور سرکاری حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہناہے کہ کے پی سے شوال کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں ،جس پر کے پی حکومت نے آج سرکاری طور پر عید منانے کا فیصلہ کیاہے ،انہوں نے کہا کہ عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا عبدالخبیر آزاداپنے فیصلے پر غور کریں ،زونل کمیٹی کے پی کی گزارش