(24 نیوز)عیدالفطر آج منانے کے اعلان پر خیبرپختونخواحکومت دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ،سپیکر مشتاق غنی نے آج عید منانے سے انکار کردیا۔
سپیکر وقائم مقام گورنر مشتاق غنی نے کہاہے کہ ایبٹ آباد ،ہزارہ ڈویژن سے عید کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی،ایبٹ آباد میں عید وفاق کے ساتھ منگل کو ہی منائیں ۔
مفتی جعفر کا بھی کہنا ہے ایبٹ آباد، ہزارہ ڈویژن میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ،سوات کے بعض علاقوں میں بھی آج عید نہ منانے کا فیصلہ کیاگیا ہے،دیراپر، دیرلوئر اور بونیر میں بھی علما نے جزوی عید منانے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا آج عید کا اعلان، مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا