شرعی شہادتوں کے بنیاد پر کئے جانے والے فیصلوں کو تبدیل نہیں کرینگے، مولانا عبدالخبیر آزاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے زونل کمیٹی کے پی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ شرعی شہادتوں کے بنیاد پر کئے جانے والے فیصلوں کو تبدیل نہیں کریں گے۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کوئی اجلاس دوبارہ نہیں بلایا گیا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منگل کے روز ہوگی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ شرعی شہادتوں کے بنیاد پر کئے جانے والے فیصلوں کو تبدیل نہیں کریں گے، ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے سے متفق ہے، پوری قوم 3 مئی بروز منگل کو عیدالفطر منائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا عبدالخبیر آزاداپنے فیصلے پر غور کریں ،زونل کمیٹی کے پی کی گزارش