عید کیساتھ چاند رات بھی ٹھنڈی ہونے کی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بعد دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہےجبکہ لاہور میں آج شام کے اوقات میں تیز آندھی ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اورخشک رہےگا، شام یا رات میں ملتان ،خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان،راجن پور، ڈی جی خان ، میانوالی، لیہ اور بھکر میں جھکڑ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔شام یا رات میں ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان ، کرم ،باجوڑ،دیر اورچترال میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا، سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد اور دادو میں جھکڑ آندھی چلنےکےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان جبکہ کراچی ، ٹھٹہ ،بدین،حیدر آباد اور میر پور خاص میں جھکڑ آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، نوشکی، کوئٹہ، چمن،قلات، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، ژوب، سبی، بارکھان اور گرد و نواح میں جھکڑ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات
دوسری جانب لاہور میں آج شام کے اوقات میں تیز آندھی ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مغربی ہواوں کا یہ سلسلہ دو سے تین روز شہر لاہور میں داخل رہے گا ۔محکمہ موسمیات نے عیدا ور چاند رات ٹھنڈی ہونے کی خوشخبری سنا دی ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 42 تک جانے کا امکان ہے ۔ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد اور ہوا 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: وہی ہوا جس کا ڈر تھا، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے حامی گتھم گتھا، کرسیاں چل گئیں