مریضوں کو ادویات نہ ملنے پرشہباز شریف برہم۔ بڑا حکم دیدیا 

May 02, 2022 | 14:46:PM
 مریضوں کو ادویات نہ ملنے پرشہباز شریف برہم۔ بڑا حکم دیدیا 
کیپشن:  وزیر اعظم شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )  وزیر اعظم شہباز شریف نےپنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کی کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج  کیلئے کوئی رقم نہ موصول کی جائے ،  شہباز شریف نے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر برہمی کااظہار  کرتے ہوئےکہا کہ ملک بھر  کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی ) سے منسلک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مدد مانگ لی