ہنڈاکار کمپنی نے ایک مرتبہ پھر گاڑیوں کے ریٹ بڑھا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی کارساز کمپنی ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کو بہانہ بناتے ہوئے ایک سال میں تیسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمت بڑھا دی ۔
اٹلس ہنڈا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 اپریل سے بک ہونے والی کاریں پرانی قیمتوں پر مہیا کی جائیں گی تاہم ہنڈا سٹی اور ہنڈا بی آر وی بک کرانیوالوں کو 30 جون سے قبل گاڑیوں کی مکمل قیمت ادا کرنا ہوگی ۔
اسی طرح یکم مئی سے گاڑیاں بک کرانے والے شہریوں کو نئی قیمتوں پر گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ۔ فوری طور پر نافذ العمل ریٹ لسٹ کے مطابق ہنڈا اسٹی 1.2 لٹر سی وی ٹی قیمت 32لاکھ 49 ہزار سے ایک لاکھ چالیس ہزار بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 33 لاکھ 89 ہزار ہوگی۔ اسی طرح ہنڈا سٹی 1.5 لٹر سی وی ٹی کی قیمت 34لاکھ 46 ہزار سے ایک لاکھ 43 ہزار بڑھا دی گئی نئی قیمت 35 لاکھ 89 ہزار ہوگی ۔
اسی طرح ہنڈا 1.5 لٹر ایسپائر ایم ٹی کی قیمت 35 لاکھ 79 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے بڑھا دی گئی نئی قیمت 37 لاکھ 29 ہزار ہوگی۔ ہڈا 1.5 لٹر ایسپائر سی وی ٹی کی قیمت 37 لاکھ 49 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے بڑھا دی گئی نئی قیمت 38 لاکھ 99 ہزار ہوگی ہنڈا سوک 1.5لٹرایم سی وی ٹی کی قیمت 53لاکھ 99 ہزار تھی جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے کااضافہ کردیا گیا ہے۔ نئی قیمت 55 لاکھ 49 ہزار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:موٹرسائیکل کی قیمتوں میں پھر تبدیلی۔نیا ریٹ جان کر یقین نہیں آئیگا
ہنڈا سوک اورئیل 1.5ٹی ایم سی وی کی قیمت 56 لاکھ 49 ہزار یتھی جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے اضافہ کردیا گیا نئی قیمت 57 لاکھ 99 ہزارہوگی ہنڈا سول 1.5 ٹی آر ایس ایل ایل سی وی ٹی کی قیمت 64لاکھ 99 ہزار جبکہ ڈیڑھ لاکھ اضافے کے بعد نئی قیمت 66 لاکھ 49 ہزارہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی قیادت پر توہین مذہب کی درخواست۔ عدالت نے فیصلہ سنا دیا