پی ٹی آئی حکومت کو کیوں ہٹایا گیا؟ عمران خان نے امریکی دفاعی تجزیہ کار کی ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹانے کے حوالے سے امریکی دفاعی تجزیہ کار کی ویڈیوشیئر کردی۔ امریکی دفاعی تجزیہ کار نے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی حکومت کو ہٹانے کی وجہ وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ نیا وزیراعظم امریکا کی ہربات مانے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ ہماری حکومت بڑی سازش کے تحت ہٹائی گئی،امریکا کو ایسا وزیراعظم چاہئے جو امریکی مطالبات پر عمل کرے،کوئی وزیراعظم پاکستان کی خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی کا دعویٰ کرتا ہے تو اسے ہٹا دیا جائے گا،ان کا کہناتھا کہ رجیم چینج کی امریکی سازش پہلے ہی ایک سفارتی پیغام سے بے نقاب ہو چکی ہے،چیف جسٹس کمیشن بنائیں جو سماعت کرے کہ اس سازش میں کون کون لوگ شامل تھے،کسی کو امریکی سازش کے بارے میں شبہ ہے تو اس ویڈیو کو دیکھیں ۔
تبدیلئ اقتدارکی امریکی سازش کےبارے میں کوئی شک تھابھی تو اس ویڈیوکےبعدباقی نہیں رہناچاہئےکہ ایک منتخب جمہوری وزیراعظم+اسکی حکومت کوکیوں ہٹایاگیا۔????????ایک ایسی تابعدار کٹھ پتلی کو????????کا PM دیکھناچاہتاہےجو یورپی جنگ میں ???????? کوغیرجانبدار رہنےکی اجازت نہ دے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 2, 2022
pic.twitter.com/rqFW8yQRvZ
عمران خان نے کہاکہ امریکا کو کٹھ پتلی حکمران چاہئے جو یورپی جنگ میں پاکستان کو غیر جانبدار نہ رہنے دے،امریکا کو ایسا وزیراعظم چاہئے جو چین کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات کم کرے،امریکا کو ایسا وزیراعظم چاہئے جو روس کیساتھ معاہدوں پر دستخط نہ کرے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ میں نے پہلے ہی آگاہ کردیاتھا، ہماری حکومت بیرونی سازش کے تحت ہٹائی گئی ، میں نے قوم اور سلامتی کمیٹی کے سامنے وہ مراسلہ رکھا،چیف جسٹس، سپیکر قومی اسمبلی کو بھی بتایا کہ باہر سے سازش کی گئی ،پہلے کسی نے مانا نہیں، بڑے صحافیوں اور اپوزیشن نے بھی نہیں مانا۔
حکومت کی تبدیلی کی اس امریکی سازش، جوواشنگٹن میں ہمارےسفیرکےامریکی محکمۂ خارجہ کےافسر”Lu“کی دھمکیوں پرمشتمل خفیہ مراسلے سےیکسرواضح تھی،کی تصدیق کےبعدیقیناًچیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داری ہےکہ اس سازش میں کارفرماعناصرکی نشاندہی کیلئےکمیشن بنائیں+کھلی سماعت کااہتمام کریں!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 2, 2022
سابق وزیراعظم نے کہاکہ امریکی دفاعی تجزیہ کار نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت کو کیوں ہٹایا گیا،امریکی دفاعی تجزیہ کار نے کہا نیا وزیراعظم امریکا کی ہربات مانے گا،چین سے تعلقات محدود کرنا پڑیں گے، روس سے کوئی تجارت نہیں ہوگی، سازش کے تحت ایک کرپٹ ترین بندے کو بٹھایا گیا،نئے وزیراعظم پر 40 ارب روپے کے کرپشن کیسز ہیں، انہوں نے کہاکہ اب بھی وقت ہے اس سازش کی تحقیقات کیلئے اوپن کمیشن بنایا جائے ، سازش کو بے نقاب نہ کیا گیا تو وزیراعظم کسی اور ملک کے مفادات کاتحفظ کرے گا۔
عمران خان نے کہاکہ صدر، چیف جسٹس کو سازش کے بارے میں تحقیقات کیلئے خط لکھا ہے،تحقیقات سے پتہ چلے گاکن لوگوں نے غداری کی اس ملک کے ساتھ،انہوں نے کہاکہ ہمارے اوپر توہین کے شرمناک کیسز بنائے گئے ،آج چاند رات ہے پوری قوم قومی پرچم لے کر نکلیں،غلامی نامنظور، امپورٹڈ گورنمنٹ نامنظور۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں،اداروں کیساتھ جنگ ہوئی تو ۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ ڈالی