(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم عید الفطر کے فوری بعد شروع کی جائے گی، مریم نواز عید کے بعد عوامی رابطہ مہم کی قیادت کرینگی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی سینئرنائب صدر مریم نواز سنٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب اور کے پی کے میں جلسے کریں گی، مریم نواز 6 مئی کو اٹک، 8 مئی کو اوکاڑہ اور 11 مئی کو صوابی میں جلسے کریں گی، پارٹی ذرائع کا مزید کہناتھا کہ مریم نواز مئی کے آخری ہفتے میں بہاولپور میں بڑا جلسہ کریں گی، مریم نواز کے جلسوں کیلئے مسلم لیگ ن نے تیاریاں شروع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:کون بنے گا گورنر۔۔؟ ایم کیو ایم نے بھی 5 نام وزیراعظم کو بھیجوا دیئے