(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر زراعت سندھ منظور وسان کی عام انتخابات سے متعلق پیش گوئی سامنے آگئی۔
منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ الیکشن فروری 2023 کے پہلے ہفتے میں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا احتساب ضرور ہو گا پہلے کہا تھا عمران خان، شیخ رشید اڈیالہ اور خیرپور جیل جائیں گے۔
منظور وسان نے کہا کہ اب کہتا ہوں کہ یہ دونوں مچھ جیل جائیں گے شیخ رشیدغریب آدمی ہے اسے کون مارے گا حکومت کسی کو مارنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔
مشیرزراعت نے کہا کہ دھرنے دھرنے ہی ہوتے ہیں دھرنوں سے حکومتیں نہیں جاتی عوام نے عمران خان کوغلط پالیسیوں کی وجہ سے رد کیا نئی حکومت آٹے اورگھی کی قیمتوں میں کمی لائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم کی پہلی عید کی تصویر شیئر کردی