(24 نیوز)راولپنڈی میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے گروپوں میں تصادم کے دوران چھریاں چل گئیں، لیگی عہدیدار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے نواحی علاقے کرور میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے گروپوں میں تصادم ہو گیاجس میں پی ٹی آئی گروپ کے افراد نے ن لیگ کے تحصیل عہدیدار تافور عباسی پر چھریوں سے وار کر دئیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے،جھگڑے کے بعد ملزمان موقع سے فرارہو گئے جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
اہل علاقہ کاکہناہے کہ پی ٹی آئی گروپ کے راجا اسد کے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں پر تشدد کے واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں آئینی وسیاسی بحران ، گورنر کا صدر اور آرمی چیف سے ملاقات کا فیصلہ