امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے ایک بار پھر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا

May 02, 2023 | 09:45:AM

(ویب ڈیسک) امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ایک بار پھر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی کمیشن نے بائیڈن انتظامیہ سے مذہبی آزادی پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں اقلیتوں سے سلوک خراب ہوتا جا رہا ہے۔

امریکی کمیشن کا کہنا تھا کہ بھارت میں امتیازی قوانین سے انتہا پسند گروپوں کا اقلیتوں پر تشدد کا کلچر فروغ پارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نریندر مودی کی گاڑی پر شہری نے موبائل فون دے مارا

   امریکی کمیشن نے مطالبہ کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ میں شامل کرے۔

امریکی کمیشن سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سے نارواسلوک کی نشاندہی کرچکا ہے اور کمیشن مسلسل 4 سال سے محکمہ خارجہ سے بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

مزیدخبریں