حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

May 02, 2023 | 10:04:AM
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈٖیسک)حکومت اور تحریک انصاف میں الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ آج ہوگا،دونوں جماعتوں کی باہمی رضامندی کے بعد مذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔

مذاکرات کا وقت حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی مصروفیات کے باعث تبدیل کیا گیا ہے،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات آج صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے ہوں گے،

رپورٹس کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور سینٹ سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر پنجاب کیخلاف مقدمہ درج