14 مئی کو انتخابات ناممکن ہیں، الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا

May 02, 2023 | 10:06:AM
14 مئی کو انتخابات ناممکن ہیں، الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے واضح طور پر 14 مئی کو انتخابات ناممکن قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کو ناممکن قرار دیا ہے اور اس حوالے سے 3 رپورٹیں بھی سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا سوال ہی پیدا ہی ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی شرح سود میں اضافے کے خدشات، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر مزید سماعت کیلئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی اور مقررہ تاریخ تک پنجاب اسمبلی کے انتخاتاب ممکن نہیں ہیں جب کہ الیکشن کی تنسیخ یا التوا کا اعلان آئندہ ہفتے تک کیا جائے گا۔جبکہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے مزید سماعت کیلئے الیکشن کمیشن کو طلب بھی نہیں کیا۔ 

ٰخیال رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے گزشتہ ماہ 4 اپریل کو پنجاب میں صوبائی اسمبلی کیلئے انتخابات کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔