(جمال الدین) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلئے لاہور میں ان کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیے گئے 15 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے کا ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزمان کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ملزمان کے وکلاء نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کی تھی جس پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیے: پولیس کا پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،11 افراد گرفتار
ملزمان میں ممتازحسین، محمدصابر، منیراحمد، مسعوداحمد، ملک عاشق اور دیگر شامل ہیں۔ اس سے پہلے عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، ملزمان کیخلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ان افراد پر چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پولیس ریڈ کے دوران مزاحمت اور پولیس پر حملے کا الزام ہے۔