(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی مرغی کا گوشت 11روپے سستا ہو گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 11 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 579 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 378 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 386 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں :پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار 15 ملزمان کی ضمانت منظور
فارمی انڈوں کی قیمت 276 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 8160 روپے میں فروخت ہوگی۔