آئی پی ایل: افغان فاسٹ بالر اور بھارتی کھلاڑیوں میں تلخ کلامی

May 02, 2023 | 10:48:AM
آئی پی ایل: افغان فاسٹ بالر اور بھارتی کھلاڑیوں میں تلخ کلامی
کیپشن: ویرات کوہلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت لیگ آئی پی ایل میں افغان تیز گیند باز نوین الحق اور سابقہ بھارتی کرکٹ گوتم گمبھیر کی ویرات کوہلی سے شدید تلخ کلامی ہو گئی، ساتھی کھلاڑیوں نے مداخلت کر کے بچ بچاؤ کروا دیا۔ 

بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ میں لکھنئو سپر جائنٹس کے منٹور گوتم گمبھیر ، افغانستان کے نوین الحق اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے کھلاڑی ویرات کوہلی میں شدید لفظی جنگ ہوئی جس کی باعث ساتھی کھلاڑیوں کو مداخلت کرنا پڑی اور معاملہ کو رفع دفع کروانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: چوتھی پوزیشن پر کھیلنا چاہتا ہوں، پانچ نمبر بیٹنگ آرڈر سے خوش نہیں ہوں: محمد رضوان

گزشتہ روز آئی پی ایل میں دونوں ٹیم آمنے سامنے تھیں، کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز ہی بنا سکی جس کے جواب میں لکھنئو سپر جائنٹس کی ٹیم صرف 108 رنز ہی بنا سکی۔

126 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنئو سپر جائنٹس کی جانب سے جب افغانستان کے فاسٹ بالر نوین الحق بلے بازی کیلئے آئے تو فیلڈنگ کرتے ویرات کوہلی اور افغان فاسٹ بالر کے مابین لفظی جنگ کی شروعات ہو گئی لیکن ساتھی کھلاڑی بلے باز اور امپائر نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کروا کر کھیل کو آگے بڑھایا۔

کھلاڑیوں کے درمیان یہ تلخ کلامی ادھر ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران کوہلی اور نوین کے درمیان ایک بار پھر الفاظ کا تبادلہ ہوا۔ 

ان دونوں کھلاڑیوں کے مابین ایک بار پھر سے گہما گہمی ہونے پر لکھنئو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر بھی ویرات کوہلی پر برس پڑے اور ان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہونے لگی جس پر باقی تمام کھلاڑیوں اور امپائرز نے تینوں کھلاڑیوں کو الگ الگ کر دیا اور بات کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ 

میچ کے اختتام کے بعد جب لکھنئو سپر جائنٹس کے ویٹ انڈین بلے باز کائل میئرز کوہلی سے بات کر رہے تھے تو گوتم گمبھیر نے اچانک اسے پیچھے کھینچ کر کوہلی سے بات کرنے سے روک دیا۔ 

واضح رہے کہ کوہلی اور گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی کا یہ پہلا واقع نہیں ہے دونوں بھارتی کھلاڑی اس سے پہلے بھی کئی بار ایک دوسرے سے الجھ چکے ہیں۔