بغیر لائسنس ڈرائیونگ کیخلاف کریک آپریشن،ایک دن میں 4 ہزار گاڑیوں کا چالان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ٹریفک پولیس نے لاہور میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کریک ڈاؤن ،پہلے روز چار ہزار گاڑیوں کا چالان کیا گیا ۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے لرنر پرمٹ رکھنے والے 22 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دی گئی ،زائد المعیاد لائسنس پر ڈرائیونگ کرنے والے 6ہزار سے زائد شہریوں کو بھی وارننگ دی گئی ،ایل ٹی وی لائسنس پر پبلک سروس وہیکلز چلانے پر 213 ڈرائیوز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ،ایل ٹی وی لائسنس پرہیوی وہیکل، ٹرالرچلانےپربھی110ڈرائیورزکیخلاف کارروائی کی گئی،سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے پاس ویلڈ ڈرائیونگ لائسنس ہونا بے حد ضروری ہے،بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جارہا ہے۔