روس کی خاتون ٹینس سٹار ’ومبلڈن‘ ٹورنامنٹ میں اہم اسپانسر کا لوگو ہٹا کر کھیلیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا) روسی ٹینس اسٹار ویرونیکا کدرمیتووا ومبلڈن میں اہم اسپانسر کا لوگو شرٹ سے مٹا کر کھیلیں گی۔
معروف ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم ’ومبلڈن‘ میں روس اور بیلاروسی کھلاڑیوں کو نمائندگی کی مشروط اجازت ملی ہے۔ یوکرائن سے جاری جنگ کی وجہ سے روس اور بیلاروسی ٹینس پلیئرز ملک کی نمائندگی نہیں کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل: افغان فاسٹ بالر اور بھارتی کھلاڑیوں میں تلخ کلامی
یوکرین سے جاری جنگ کی عالمی سطح پر مزمت کی وجہ سے روسی اسٹار کیرونیکا کدرمیتووا ملک کی سب سے بڑی آئل کمپنی کا لوگو شرٹ پر نہیں لگا سکے گی۔ وہ اپنے تمام مقابلوں میں ملکی اسپانسر کے لوگو کے بغیر ہی کھیلیں گی۔