سابق وزیر برائے مذہبی امور اعجاز الحق بھی انیٹی کرپشن کے نشانے پر

May 02, 2023 | 12:59:PM
سابق وزیر برائے مذہبی امور اعجاز الحق بھی انیٹی کرپشن کے نشانے پر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پی ٹی آئی کے رہنما سابق وفاقی وزیربرائے مذہبی اموراعجازالحق ہارون آباد میں زرعی اراضی پر غیر قانونی رہائشی کالونیاں بنانے کی وجہ سے اینٹی کرپشن کےنشانےپر ہیں۔ 

سابق وفاقی وزیربرائے مذہبی اموراعجازالحق بھی اینٹی کرپشن کےنشانےپر ہیں۔ انہوں نے ہارون آبادشہرمیں ڈکلیئرزرعی اراضی پرغیرقانونی رہائشی کالونیاں بنائیں۔ غیرقانونی طورپرڈویلپمنٹ کی گئی سوسائٹیزمیں وائیٹل سٹی فیز1 ،فیز2 شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پاسبان سٹی ، الحق ٹاؤن ، سروش ٹاؤن ، رحمت ٹاؤن اوررحمت سٹی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر لائسنس ڈرائیونگ کیخلاف کریک آپریشن،ایک دن میں 4 ہزار گاڑیوں کا چالان

اعجازالحق نےیہ غیرقانونی کالونیاں بغیرکسی سرکاری منظوری کےبنائیں، انہوں نے اور ان کے فرنٹ مینوں نےسادہ لوح عوام کےکروڑوں روپےہتھیالیے ہیں۔ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سےسابق وفاقی سمیت ٹی ایم اے ہارون آبادکے افسران و اہلکار 2 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔