جلاؤ گھیراؤ ،تشدد کے مقدمے،علی امین گنڈاپور کو عدالت سے ریلیف مل گیا

May 02, 2023 | 13:04:PM
جلاؤ گھیراؤ ،تشدد کے مقدمے،علی امین گنڈاپور کو عدالت سے ریلیف مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اورتشدد کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپورکی ضمانت منظورکرلی ۔

 عدالت کےجج اعجازاحمد بٹر نے علی امین گنڈا پورکی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پرسماعت کی,عدالت نے ضمانت کی درخواست منظورکرلی اورانہیں پچاس ہزارکے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈا پورکے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج ہے  جس میں الزام لگایا گیا کہ زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران علی امین گنڈا پور نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلحہ فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور اسد عمر کا 100 سے زائد مقدمات پر عدالت سے رجوع