(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی،حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا،ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 57روپے70پیسے مہنگا کردیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4روپے89پیسے کا اضافہ ہوا،ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2759 روپے89 پیسے مقرر کر دی گئی،ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت233روپے 89پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مئی کے مہینے کیلئے ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں کمی،ڈالر پھر مہنگا ہو گیا