(24 نیوز)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہےکہ سیاسی لوگ انصاف نہیں من پسند فیصلے چاہتے ہیں اور سیاسی جماعتیں من پسند فیصلوں کے لیے پک اینڈ چوزچاہتی ہیں۔
سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات سےمتعلق بل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ قانون سازی سے متعلق پارلیمنٹ کی کارروائی کے منٹس پیش کیے جائیں، ریاست کے تیسرے ستون یعنی عدلیہ کو اس قانون پرتحفظات ہیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جمہوریت آئین کا اہم جزو ہے، آزاد عدلیہ اور وفاق بھی آئین کے اہم جزو ہیں، دیکھنا ہے کہ کیا عدلیہ کا جزو تبدیل ہوسکتا ہے؟ عدلیہ کی آزادی بنیادی حق ہے۔