جنرل فیض حمید سے متعلق انکشاف!اب کیا ہو رہا ہے؟ فواد چوہدری صحافی کے ٹوئٹ پر غصہ میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت کے ڈی جی سی جنرل فیض حمید انکے گھر آئے۔انہوں نے کہا نواز شریف کو سزا تو ہونی ہی ہے۔
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے چینل کے پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے کہ جب جسٹس شوکت صدیقی نے جنرل فیض حمید سے پوچھا ’ نیب کورٹ سے پہلے آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں؟فیض حمید کہتے ہیں ہم چاہتے ہیں آپ بینچ کا حصہ ہوں۔جس پر جسٹس شوکت نے کہا جرم ثابت ہونے پر تو کسی کو بھی سزا دی جاسکتی ہے۔لیکن بغیر جرم کے کسی کی زندگی خراب کرنے کے لئے میں اپنی آخرت خراب نہیں کرسکتا۔ جسٹس صدیقی نے بتایا کہ اس موقع پر جنرل فیض نے وہ تاریخی جملے کہے کہ ’اس طرح تو آپ ہماری دو سال کی محنت ضائع کردیں گے- اگر حکومت انکوائری کرے تو میں ہر فورم پر پیش ہونے کے لئے تیار ہوں ۔
جسٹس شوکت صدیقی نے ندیم ملک لائیو میں تہلکہ خیز انکشافات کئیے ہیں۔جسٹس صاحب کے مطابق اس وقت کے ڈی جی سی جنرل فیض حمید انکے گھر آئے۔انہوں نے کہا نواز شریف کو سزا تو ہونی ہی ہے۔شوکت صدیقی نے پوچھا آپ نیب کورٹ سے پہلے آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں۔فیض حمید کہتے ہیں ہم چاہتے ہیں آپ بینچ کا…
— Kiran Naz (@kirannaz_KN) May 2, 2023
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے اس ٹوئیٹ پر جواب دیتے ہوئے پوچھا کہ اب کیا ہو رہا ہے؟ پانامہ کیس تو انٹرنیشنل اسکینڈل تھا، اس کا ثبوت تو ایون فیلڈ کی جائیداد سب کے سامنے کھڑی ہے اب جو جج صاحبان کے ساتھ ہو رہا ہے وہ کیا ہے؟
اب کیا ہو رہا ہے؟ پانامہ کیس تو انٹرنیشنل اسکینڈل تھا، اس کا ثبوت تو ایون فیلڈ کی جائیداد سب کے سامنے کھڑی ہے اب جو جج صاحبان کے ساتھ ہو رہا ہے وہ کیا ہے؟ https://t.co/iYQ4PHGNVU
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 2, 2023