سلمان خان شادی کیلئے بے تاب

May 02, 2023 | 16:20:PM

(ویب ڈیسک) سلمان خان سے بھارتی ٹی وی شو میں شادی  نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں سلمان خان نے بتایا کہ جب اوپر والا چاہے گا لیکن ایک بیوی ہونی چاہیے تھی۔

بالی وڈ  دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی سابقہ تمام گرل فرینڈ اچھی تھیں لیکن غلطی انہی کی تھی، یہی وجہ ہے کہ وہ  57 سال کی عمر تک  بھی غیر شادی شدہ ہیں۔

ضرور پڑھیں :پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے کتنے امکانات ہیں؟

سلمان خان نے  اپنی بات  کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شادی کیلئے دو لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے، پہلی دفعہ میں شادی نہیں ہوئی، جب میں نے شادی کیلئے ہامی بھری تو سامنے سے انکار میں جواب آیا اور جب سامنے والے نے ہاں میں جواب دیا تب میں نے منع کردیا اور اب دونوں جگہوں سے نہ میں ہی جواب ہے اگر ہاں ہوگا تو شادی ہوجائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں 57 سال کی عمر کو پہنچ کر بھی غیر شادی شدہ ہوں ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایک بیوی ہونی چاہیے۔ 

دوران انٹرویو  سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ سابقہ تمام گرل فرینڈ اچھی تھیں، جب دو چار گرل فرینڈ چھوڑ کر چلی گئیں تو مجھے لگا میری ہی کہیں غلطی ہے۔میرے خیال سے انہیں ڈر تھا کہ میں انہیں زندگی میں خوش نہیں رکھ سکوں گا، تو مجھے یقین ہے کہ وہ جہاں بھی ہیں سب خوش ہیں۔

مزیدخبریں