مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل

May 02, 2023 | 16:24:PM
مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس  15 مئی کو سہ پہر 4 بجے کی بجائے 4 مئی 2023 کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے پیٹرول سستا کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی، اسحاق ڈار 

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔