سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

May 02, 2023 | 16:26:PM
سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دیدی، رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ میں 15 جون سے 11 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کا اطلاق پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور صوبائی برانچ رجسٹریوں پر بھی ہوگا، تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں چھٹیوں کے دوران اہم نوعیت کے مقدمات بھی زیر سماعت رہے ہیں۔