شادی کب ہو گی؟ 22 ملین پاکستانی انتظار کی سولی پر لٹک رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 22 ملین نوجوان شادی ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان پر مردم شماری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ہر گھر اچھے رشتے کی تلاش میں ہے۔ ہر گھر اس مسئلے کا سامنا کر رہا ہے کیونکہ پاکستان میں 22 ملین نوجوان مرد و خواتین رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل
اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں میں والدین اپنے بچوں کی شادیاں کزن سے کرواتے ہیں اور کزن کے رشتے نہ ہونے کی صورت میں اپنے خاندان سے باہر رشتے کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں لیکن ذات برادری سے باہر اچھے اور مناسب رشتوں کا میسر کا نا ہونا اور معتبر ساتھ نہ ملنے کی وجہ سے والدین کافی ہچکچاہٹ کا شکار بھی ہیں۔
دوسری جانب اسی مسئلے کے پیش نظر پاکستان میں رشتے کروانے والی ایپس والدین کی کافی مدد کر رہی ہیں جس سے اب تک لاکھوں نوجوان شادی کے بندھن میں بند چکے ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان میں ان ایپس کے علاوہ شادی سنٹر بھی نوجوانوں کی شادیاں کروانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہر سال رشتے کروانے والی ایپس اور سنٹر لاکھوں نوجوانوں کو رشتہ ازدواج میں باندھنے کا سبب بن رہے ہیں۔