عمران خان نے عون چودھری کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے’’ بشریٰ بی بی سے عدت میں ہی نکاح ‘‘کیس کے گواہان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نے اپنے سابق قریبی ساتھ عون چودھری اور نکاح خواں مفتی محمد سعید کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے، عمران خان نے اسلام آباد میں اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے، لیگل ٹیم میں خواجہ حارث، نعیم پنجوتھا، انتظار پنجوتھا اور حسان نیازی شامل تھے، ذرائع کے مطابق قانونی مشاورت میں عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب توشہ خانہ کیس کے حوالے سے عمران خان کی قانونی ٹیم نے شہزاد اکبر سے رابطہ کرلیا ہے، شہزاد اکبر بیرون ملک مقیم ہیں، وہ توشہ خانہ کیس کےلیے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو معاونت فراہم کریں گے، ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے مطابق عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں ہوں گے، عدالت میں اُن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جائے گی۔