(میاں مظہر ) سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی اور سابق ایم پی اے سید شعیب شاہنواز نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔
سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی اور سابق ایم پی اے سید شعیب شاہنواز نے ماڈل ٹاون میں سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی حافظ آباد سے دو دفعہ ایم این اے اور وفاقی وزیر رہ چکے ہیں جبکہ سید شعیب شاہنواز سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ ق پرویز الہی گروپ میں تھے، جن کو چھوڑ گئے تھے۔
سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی اور سابق ایم پی اے سید شعیب شاہنواز کی سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، صدر محمد بخش تارڑ اور حافظ آباد سے مقامی قیادت بھی موجود تھی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔