(ویب ڈیسک) حکومت نے گاڑی مالکان کو خوشخبری سنا دی ، گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن اب اسلام آباد کے ساتھ پنجاب میں بھی ہو سکے گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مہنگے پٹرول کے پیش نظر ا ب گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن پنجاب میں بھی ہوسکے گی۔
محکمہ ایکسائز اسلام آباد نے موبائل ایپ وضع کر لی جبکہ موبائل ایپ کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور چیسیز نمبر کی تصدیق پنجاب میں بھی ہوسکے گی۔
ایکسائز حکام کے مطابق گاڑی ملکیت کے ٹرانسفر کے لیے پہلے اسلام آباد جانا پڑتا تھا لیکن ا ب مہنگےپٹرول کے پیش نظر پنجاب کے شہریوں کیلئے یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
ایسائز حکام کے مطابق یہ سہولت فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں میسر ہے۔